افغانستان میں القاعدہ کے  8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں اقوام متحدہ

غزنی ،لغمان سمیت دیگر صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول ااور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی گئی ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک February 02, 2024
ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے درمیان روابط پر تشویش ہے، رپورٹ:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے مزید 8 بڑے تربیتی کیمپ قائم ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے افغانستان میں فعال موجودگی برقرار رکھی ہے۔ القاعدہ نے افغانستان کے کئی صوبوں میں تربیتی کیمپ، مذہبی اسکول اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات قائم کی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ القاعدہ طالبان کی حکمرانی ہولڈنگ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔القاعدہ کے تقریباً 10 سابق ارکان کے طالبان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات ہیں۔القاعدہ نے غزنی، لغمان، پروان اور اروزگان صوبوں میں 8 نئے تربیتی کیمپ قائم کیے ہیں۔

رپورٹ میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی درمیان بھی روابط کی تشویش ظاہر کی گئی۔ القاعدہ کا ایک تسلیم شدہ رکن حکیم المصری کنڑ میں تربیتی کیمپوں اور خودکشی کی تربیت کا ذمہ دار ہے جو ٹی ٹی پی کو بھی تربیت فراہم کرتا رہا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں