آئندہ 10روز میں صرف 3 دن بینک کھلے رہیں گے

ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے


INP February 02, 2024
ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے۔ فوٹو: ویب

ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار اور 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہونگے، نگراں وزیر داخلہ، الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی پر بریفنگ

دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل اور بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہونگے، 9 فروری جمعہ کو کھلیں گے، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ اتوار کو بینکس بند رہیں گے۔

جمعہ کے بعد آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے اور 7 دن بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |