سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر زاہد حامد نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بھی بل کی حمایت کی
سینیٹ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 کی منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن نے بھی بل کی حمایت کی۔
سینیٹ کا اجلاس چیرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا جس میں فتح جنگ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونےوالوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2014 پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا جبکہ اپوزیشن نے بھی بل کی حمایت کی۔
اس موقع پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومتی یقین دہانی پر بل کی حمایت کررہے ہیں اور امید ہے کہ بعد میں ہماری ترمیم بھی منظور کی جائیں گی جبکہ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بل پر مشاورت حوصلہ افزا ہے اور مذاکرات سے مثبت توقعات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی تھی، طاہر مشہدی کا کہنا تھاکہ بل کےذریعے پولیس والوں کوگولی مارنے کے اختیارات دیئے جارہے ہیں جبکہ انہیں ریٹ بڑھانے کا موقع بھی دیا جارہا ہے۔