کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے فتح جھنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

مذاکراتی عمل پورے خلوص کے ساتھ شروع کیا جبکہ حکومت اس حوالے سے مکمل بے اختیار تھی، شاہد اللہ شاہد


ویب ڈیسک June 04, 2014
تحریک طالبان کے دروازے اب بھی مذاکرات کے لئے کھلے ہیں اورہم نے جنگ بندی قوم کے مفاد میں کی تھی، ترجمان طالبان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے آج صبح راولپنڈی کے قریب فتح جھنگ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے مطابق فتح جنگ میں کئے جانے والا حملہ خود کش تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل پورے خلوص کے ساتھ شروع کیا جب کہ حکومت اس حوالے سے مکمل بے اختیار تھی اور ہمیں صرف لاشوں کے تحفے دیئے گئے۔

شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ تحریک طالبان کے دروازے اب بھی مذاکرات کے لئے کھلے ہیں اورہم نے جنگ بندی قوم کے مفاد میں کی تھی۔

واضح رہے کہ فتح جھنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 2 فوجی افسروں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 بھائیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں