شمالی کوریا کیجانب سے متعدد کروز میزائل فائر

فوج کو اپنے مغربی ساحل سے دور سمندر میں متعدد کروز میزائلوں کے فائر کیے جانے کا علم ہوا ہے، جنوبی کوریا

—فائل فوٹو

شمالی کوریا نے مغربی سمندر میں متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ فوج کو اپنے مغربی ساحل سے دور سمندر میں متعدد کروز میزائلوں کے فائر کیے جانے کا علم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے "امریکا کے ساتھ قریبی رابطہ کاری میں نگرانی بڑھا دی ہے"۔


جنوبی کوریا کے مطابق شمالی کوریا کی فوج "اضافی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہےاور وہ لانچ کا "قریب سے تجزیہ" کر رہے ہیں۔ یہ تجربہ جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے کے 3 دن بعد ہوا ہے جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ تھا۔

 
Load Next Story