الطاف حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتیں منفی بیان بازی سے گریز کریں پرویزرشید

ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے جس سے کراچی کے حالات خراب ہوں،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک June 04, 2014
کیس سے متعلق وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو خصوصی ہدایت کی ہیں،سینیٹر پرویز رشید، فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کراچی کے حالات خراب ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق حکومت کو پہلے سے کوئی علم نہیں تھا تاہم اس سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی جس کے لیے وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو خصوصی ہدایت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی بیان بازی سے گریز کریں اور ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے جس سے کراچی کے حالات خراب ہوں۔

حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس سے متعلق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور نظام کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ طاہرالقادری نے پہلے سردی میں کارکنوں کو سڑکوں پر بٹھایا اور اب گرمی برداشت کرنے کا کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں