سبی بم دھماکے میں شہید شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے نگراں وزیر اعلیٰ

سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق ہوئے تھے


ویب ڈیسک February 02, 2024
فوٹو فائل

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سیکریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میر علی مردان ڈومکی نے بم دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو معاوضے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔ اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بلوچستان کے علاقے سبی میں اقبال چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک مزدور سمیت چار شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں