علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی

پی ایس ایل نے تصدیق کی ہے کہ سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر گائیں گے


ویب ڈیسک February 02, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار و میوزک کمپوزر علی ظفر گائیں گے، جس کی انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل کے اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں تصدیق کی گئی ہے کہ رواں سیزن 9 کا گانے میں علی ظفر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سوشل میڈیا پیغام میں 'سیٹی تو بجے گی' ایک لائن شیئر کی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید یہ پی ایس ایل 9 کے ترانے کا ٹائٹل ہوگا۔


اُدھر جواب میں گلوکار علی ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر یہ پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالکل بجے گی اور سٹیج بھی پھر سے سجے گا۔

انہوں نے گانے کی تیاری کے حوالے سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پیانو پر دھن کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں