الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیے

این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے ہیں، نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا، تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
Load Next Story