افتتاح کے اگلے روز ہی بوتیک میں چوری ملزمان برائیڈل ملبوسات اور جیولری لے اڑے

گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین ٹو پر قائم بوتیک میں واردات ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک February 03, 2024
—فائل فوٹو

گزری میں نامعلوم ملزمان بوتیک سے بھاری مالیت کے ملبوسات، جیولری، ہینڈ بیگ اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے.

گزری کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل لین ٹو پر قائم بوتیک میں نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کے ملبوسات ، جیولری اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مدعی مقدمہ ارشاد محمود صدیقی کے مطابق ان کی بیٹی کے بوتیک کا افتتاح جمعرات یکم فروری کو ہوا تھا جسے رات ساڑھے گیارہ بجے بند کیا گیا اور جمعے کی صبح جب بوتیک پر گئے تو تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 68 سال 2024 بجرم دفعات 380 اور 457 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں