جنوری 2024 میں سیمنٹ کی فروخت میں 1479 فیصد کمی

گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.006ملین ٹن رہی تھی


Business Reporter February 03, 2024
گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.006ملین ٹن رہی تھی۔ فوٹو: فائل

جنوری 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.79 فیصد کمی رہی۔

جنوری 2024کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.79 فیصد کمی سے 3.414 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.006ملین ٹن رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں 4.63 فیصد اضافہ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.967 ملین ٹن رہی جو جنوری 2023 کی فروخت 3.588ملین ٹن سے 17.30 فیصد تک کم رہی۔

جنوری 2024میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4لاکھ 46 ہزار 595 ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 18 ہزار 67ٹن کے مقابلے میں 6.82فیصد زائد رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں