پونم پانڈے کی اچانک موت اداکارہ کے اہلخانہ سے رابطہ کرنا مشکل

پونم پانڈے کی بہن اور اہلخانہ کے دیگر افراد کے فون بند جارہے ہیں


ویب ڈیسک February 03, 2024
بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں : فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کی ٹیم نے بتایا ہے کہ اداکارہ کی بہن اور اہلخانہ کے دیگر افراد کے موبائل فونز بند ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فروری کو پونم پانڈے کی مینجر نے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اُن کی موت کی افسوسناک خبر شیئر کی، اُن کی موت سروائیکل کینسر کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پونم پانڈے کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ 2 فروری کی صبح کی اداکارہ کی بہن کا فون آیا، اُنہوں نے پونم کی ٹیم سے کہا کہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اُن کی موت کی خبر شیئر کردیں۔

اداکارہ کی ٹیم نے بتایا کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سے پونم پانڈے کی بہن اور اہلخانہ کے دیگر افراد کے فون بند جارہے ہیں اور کسی سے بھی رابطہ کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث چل بسیں

پونم پانڈے کی ٹیم نے مزید کہا کہ ہم نے اُن کی بہن اور اہلخانہ کے دیگر دو افراد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ سب کے فون بند جارہے ہیں اور نہ ہی ہم اُن تک پہنچ پا رہے ہیں، اسی لیے ہم بھی اس وقت الجھن کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، اُن کا علاج جاری تھا اور 2 فروری کی صبح اداکارہ کی موت ہوگئی۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں