اینڈرسن بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے

دوسرے ٹیسٹ میں شرکت پر ان کی عمر41 برس 187 دن رہی، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا 184 واں ٹیسٹ ہے


Sports Desk February 03, 2024
دوسرے ٹیسٹ میں شرکت پر ان کی عمر41 برس 187 دن رہی، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا 184 واں ٹیسٹ ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

جیمز اینڈرسن بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے۔

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ پلیئر بن گئے، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت پر ان کی عمر41 برس 187 دن رہی، یہ اینڈرسن کے کیریئر کا 184 واں ٹیسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ ٹیسٹ میں 40 سالہ جیمز اینڈرسن پہلی پوزیشن پر آگئے

ان سے قبل سابق بھارتی اسپنر لالہ امرناتھ 41 برس 92 دن کی عمر میں بھارت میں ٹیسٹ کھیلنے والے عمررسیدہ پلیئر شمار ہوتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں