انسانی اسمگلر کو 147 سال قید 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
اسمگلر اور منی لانڈرر عاطف بخاری کے خلاف 22 مقدمات درج تھے، فیصلے کے بعد مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
عدالت نے انسانی اسمگلر کو 147 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے امجد علی نے انسانی اسمگلنگ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم انسانی اسمگلر اور منی لانڈرر عاطف بخاری کو مجموعی طور پر 147 سال قید اور 70 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے 22 مقدمات درج کیے تھے۔ عدالت نے تمام مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس کے بعد مجرم اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے۔