کراچی میں ایم کیو ایم اور پی پی کارکنان کے درمیان فائرنگ 2 نوعمر لڑکے زخمی

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھنڈا لگانے پر جھگڑا ہوا


Staff Reporter February 03, 2024

نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون جے نورانی مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کو ماتھے پر گولی لگی تھی اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ایس پی نیو کراچی ڈویژن فیصل نور نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں جھنڈا لگانے پر ہوا تھا اور دوران فائرنگ سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 14 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی جسے ماتھے پر گولی لگی تھی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسرے زخمی نوجوان کی شناخت 16 سالہ رحمٰن ولد اسماعیل کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی۔

ایس ایچ او نیو کراچی خالد میمن کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بینر اتارنے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے خلاف دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا گیا جس میں 2 کارکان مہتاب ،عظیم سمیت 15 سے 20 نامعلوم صورت شناس افراد کونامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں