پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے بالآخر 8 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کے دور میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی مزید خرابی کا شکار رہی


Muhammad Yousuf Anjum February 03, 2024
سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کے دور میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی مزید خرابی کا شکار رہی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر 8 سال 4 ماہ عہدے پر فائض رہے، انکی جگہ ہاکی کے پیٹرن اِن چیف نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

نگران وزیر اعظم کی ہدایت پر 21 دسمبر کو طارق حسین بگٹی کا بطور ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جس پر خالد سجاد کھوکھر عدالت چلے گئے تھے، انکا موقف تھا کہ آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے پر ہی پیٹرن کو نئے صدر کی نامزدگی کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار

ابھی یہ کیس زیر سماعت ہے تاہم اب خالد سجادکھوکھر کے استعفی کے بعد آئینی طورپر اس عہدے پر نئی نامزدگی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ سے پاکستان باہر

ذرائع کے مطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈ کی طرف سے خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کے ساتھ نئی سمری منظوری ہوچکی ہے۔

طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونےپر وہ 10 روز میں کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے کر آئینی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بن جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |