فخر ہے میری موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی پونم پانڈے

معافی چاہتی ہوں کہ میری موت کی جھوٹی خبر نے سب کو غمگین کیا، پونم پانڈے


ویب ڈیسک February 03, 2024
پونم پانڈے نے اپنی موت کی خبر کی تردید کردی : فوٹو : اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے نے کہا ہے کہ اُنہیں فخر ہے کہ اُن کی موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی۔

2 فروری کی صبح پونم پانڈے کے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سروائیکل کینسر کی وجہ سے اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا تھا جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا تھا۔

موت کی خبر کے ایک دن بعد پونم پانڈے منظرِ عام پر آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کرکے بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں، اداکارہ کے مطابق اُنہوں نے یہ ڈراما سروائیکل کینسر کی ویکسین کی تشہیری مہم کے لیے کیا۔

مزید پڑھیں: پونم پانڈے زندہ نکلیں، اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

پونم پانڈے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "میں معافی چاہتی ہوں کہ میری موت کی جھوٹی خبر نے سب کو غمگین کیا اور میں ان لوگوں سے بھی معذرت خواہ ہوں جن کی میری وجہ سے دل آزاری ہوئی"۔

اداکارہ نے کہا کہ "میرا مقصد سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا کیونکہ کوئی بھی اس خاموش مرض کے بارے میں بات نہیں کرتا، اس مرض کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری تھا"۔

مزید پڑھیں: پونم پانڈے کی اچانک موت، اداکارہ کے اہلخانہ سے رابطہ کرنا مشکل

اُنہوں نے کہا کہ "یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے آپ کی جان لے لیتی ہے لہٰذا ہمیں اس بیماری کو فوری طور پر اسپاٹ لائٹ پر لانے کی ضرورت ہے"۔

پونم پانڈے نے مزید کہا کہ "مجھے فخر ہے کہ میری موت کے ڈرامے سے سروائیکل کینسر کو اسپاٹ لائٹ ملی، میرا مقصد پورا ہوگیا"۔




واضح رہے کہ پونم پانڈے کے اس ڈرامے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جلد از جلد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ انہوں نے موت کا مذاق بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں