طوفانی بارش تربت اور سوراب کی ندیوں میں طغیانی پانی آبادیوں میں داخل

تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات


ویب ڈیسک February 03, 2024
(فوٹو : فائل)

گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارشوں سے تربت کی دوکرم ندی اور سوراب ندی میں طغیانی آگئی جس کے سبب ندی کنارے واقعے گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی اشیاء و گھریلو سامان پانی میں ڈوب گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ گھنہ میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارشوں سے قریبی پہاڑیوں سے آنے والا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔





طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، کیچ کے مختلف علاقوں میں رات گئے طوفانی بارش ہوئی اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں