طوفانی بارش تربت اور سوراب کی ندیوں میں طغیانی پانی آبادیوں میں داخل

تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات

(فوٹو : فائل)

گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارشوں سے تربت کی دوکرم ندی اور سوراب ندی میں طغیانی آگئی جس کے سبب ندی کنارے واقعے گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، قیمتی اشیاء و گھریلو سامان پانی میں ڈوب گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ گھنہ میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارشوں سے قریبی پہاڑیوں سے آنے والا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، تربت سٹی، ناصر آباد اور دیگر مقامات میں چار دیواریاں اور کچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔




Load Next Story