قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد پہلی بار رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو

کارکنان وہمدرد ہمت اورجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز ہاتھ میں نہ لیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین

میں اس قسم کے حالات کا ماضی میں بھی مقابلہ کرتا رہا ہوں اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں ہیں، قائد ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہ ہمت وجرات سے کام لیں ، پرامن رہیں اورقانون کو ہرگز اپنے ہاتھوں میں نہ لیں۔

ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان، منتخب نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے الطاف حسین نے انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور تمام کارکنان وعوام کی خیریت دریافت کی۔ الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد میں آنے والے آزمائشی مراحل میرے لئے نئے نہیں ہیں اور میں اس قسم کے حالات کا ماضی میں بھی مقابلہ کرتا رہا ہوں اور آج بھی میرے حوصلے ہرگز پست نہیں ہیں، میں نے نہ ماضی میں قوم کو مایوس کیا اور نہ آئندہ کروں گا۔


اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق میر، ایم انور، طارق جاوید، بابر غوری،عامر خان، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور، رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرہ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان شبیر قائمی، شریف خان، ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے ارکان اور ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ذمہ داران اور کارکنان نے الطاف حسین کی آواز سن کر خوشی ومسرت کا اظہار کیا اور فلک شگاف نعرے لگا کر الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں الطاف حسین نے ٹیلی فون پر اپنی صاحبزادی افضا سے بھی بات کی۔
Load Next Story