ڈیوس کپ بھارت نے میزبان پاکستان کو شکست دیدی

دوسرے سنگلز میں عقیل خان کا سری رام بالاجی سے مقابلہ ہوگا


Sports Reporter February 03, 2024
دوسرے سنگلز میں عقیل خان کا سری رام بالاجی سے مقابلہ ہوگا (فوٹو: فائل)ٌ

ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کے پہلے سنگلز میچ میں بھارت کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی ٹینس اسٹار رام کمار رما ناتھن کے ہاتھوں پاکستانی ٹینس پلئیر اعصام الحق کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، رام کمار نے سخت مقابلے کے بعد 7-6، 6-7، 0-6سے کامیابی سمیٹ لی۔

دوسرے سنگلز میں مقابلے میں عقیل خان کو سری رام بالاجی کے مدمقابل آنا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدرات کا امیدوار و ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا دورہ اعزاز کی بات ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، حریف کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر بن کے کھیل کے فروغ کیلئے کام کرنے کی کوشش کروں گا، ملک میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوس کپ مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں