پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی مریم نواز

انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ


ویب ڈیسک February 03, 2024
انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے، چیف آرگنائزر ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت نقصان کرنے والی وائرل بیماری ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی، لیکن اب اب ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وائرل بیماری کو سب سے پہلے گوجرانوالہ نے مار بھگایا تھا، جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔

مریم نے مزید کہا کہ کسی نے پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا۔ نواز شریف نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرور دے گا، انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |