بارش سے کراچی ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے مناظر سامنے آگئے

مسافر حیرت سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کُھلنے کا منظر دیکھتے رہے

(فوٹو: فائل)

کراچی میں بارش نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا پول بھی کھول دیا۔

شہر قائد میں بارش کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے مناظر سامنے آگئے۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل لاونج بارش کے بعد عجیب و غریب منظر پیش کررہا ہے جہاں مختلف ایئرلائنز کے کاؤنٹرز کے قریب سے چھت ٹپکتے دیکھی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد اربن فلڈنگ، کئی علاقوں میں بجلی معطل


کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے پانی گرنے والے مقامات پر گملے رکھوا دیے تاہم ائیرپورٹ آنے والے مسافر حیرت سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کُھلنے کا منظر دیکھتے رہے۔

ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story