‘خوابوں کی تعبیر’ یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری

خصوصی نغمہ کشمیر خوابوں کی تعیبر کے بول راشد منہاس اور آواز کامران اللہ خان نے پیش کی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ہرسال 5 فروری کو یوم کشمیر منایا جاتا ہے—فائل: فوٹو

یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے 'کشمیر خوابوں کی تعیبر' کے عنواں سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے جاری خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس اور آواز کامران اللہ خان نے پیش کی ہے۔


اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کشمیر پر ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کو 76 برس بیت گئے ہیں لیکن آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری ہندوستانی بربریت کے ہاتھوں شہید کردیے جاتے ہیں لیکن آج بھی ہندوستان کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کا پست نہیں کرسکا۔

مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کے اس عزم کے ساتھ ہر پاکستانی ہم پلہ کھڑا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان۔
Load Next Story