عام انتخابات پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ

محکمہ صحت نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا، ضروری ادویہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

(فوٹو: فائل)

عام انتخابات کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔


صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

مراسلے کے ذریعے اسپتال انتظامیہ کو اسٹورز میں ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story