صبور علی بھی بارش میں کراچی کی سڑکوں پر پھنسی رہیں ویڈیو وائرل

صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والی سڑک بارش کی وجہ سے دریا کا منظر پیش کررہی تھی

کراچی میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے شہری رات بھر سڑکوں پر پھنسے رہے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی بھی گزشتہ شب ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے سڑک پر پھنسی رہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق 3 فروری کو مغرب کے بعد شہر قائد میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں موسلادھار بارش ہوئی۔

کم و بیش ایک گھنٹے کی بارش کے بعد شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا، سیوریج سسٹم ناکارہ اور کوئی پیشگی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر میلوں دور تک ٹریفک جام رہا اور شہری رات گئے تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

انہی شہریوں میں اداکارہ صبور علی بھی شامل تھیں جو شدید بارش کی وجہ سے تقریباََ 2 گھنٹے تک کراچی کی سڑکوں پر پھنسی رہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شدید بارش سے کئی علاقے زیر آب، شہری رات بھر سڑکوں پر پھنسے رہے

اس حوالے سے صبور علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کی گاڑی کراچی کی سڑک پر پھنسی ہوئی ہے۔

صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والی سڑک بارش کی وجہ سے دریا کا منظر پیش کررہی ہے۔


اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ "میں تقریباََ ڈھائی گھنٹے تک سڑک پر پھنسے رہنے کے بعد گھر پہنچ گئی ہوں"۔







View this post on Instagram


A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)




Load Next Story