ادارہ ترقیات کراچی میں کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کرنے کی تیاری مکمل

ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے، ڈائریکٹر جنرل نوید انور


Staff Reporter February 04, 2024
ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے، ڈائریکٹر جنرل نوید انور۔ فوٹو : فائل

ادارہ ترقیات کراچی میں کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ کرنے کی تیاری مکمل کرلیں۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے اور ادارہ کے اخراجات میں کمی کرکے آمدن میں اضافہ کیلیے نئے ذرائع تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام ذرائع آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضروری و انتظامی امور میں بہتری کے لیے مثبت تجاویز پیش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں