مٹیاری حادثات و واقعات میں5افراد جاں بحق6 زخمی
3افراد روہڑی کینال میں ڈوب گئے، زمین کے تنازعے نے نوجوان خاتون کی جان لے لی، بیوی سے جھگڑ کر 55سالہ شوہر کی خودکشی
مٹیاری میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت5 افراد جاں بحق جبکہ6 زخمی ہو گئے۔
روہڑی کینال میں 3 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ اوڈیرو لال کا 22 سالہ وسیم راجپوت نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی۔ کھوسو گاؤں کا12 سالہ علی حسن بھی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔لاش 6گھنٹوں بعد نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئی، ادھر روہڑی کینال سے معمر شخص کی لاش ملی ہے جسے اوڈیرو پولیس نے ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کر دیا۔ 3افراد کی ہلاکت بعد پولیس نے عارضی طور پر روہڑی کینال پر اوڈیرو کے مقام پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
دوسری جانب مٹیاری کے گاؤں جمعہ میں زمین کے تنازع پر بچہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال سے 22 سالہ خاتون حکیماں جاں بحق جبکہ محمد علی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر مٹیاری تھانے کی حدود گاؤں کھیل ماچھی میں گھریلو تکرار پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، بیوی کے جانے کے غم میں 55 سالہ شوہر طاہر نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔