دہشتگردوں کے حملے میں شہید عالمی مشن میں  شامل پاکستانی سپاہی  سپرد خاک

29 جنوری کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا

(فوٹو: آئی ایس پی آر)

دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے عالمی مشن میں شامل پاکستانی سپاہی کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں گھات لگائے دہشتگردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید (ساکن بدین، سندھ) کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔


شہید سپاہی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کے باعث خود کو ممتاز کیا ہے۔ اب تک 181 پاکستانی دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اندرون اور بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سر بلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
Load Next Story