میں شادی کرلوں شردھا کپور نے مشورہ مانگ لیا
شردھا کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'استری ٹو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
فلم 'عاشقی 2' سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے شادی کا مشورہ مانگ لیا۔
شردھا کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ سفید رنگ کی خوبصورت فراک میں ملبوس پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی دلکش تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے پہلے اپنی تعریف کی اور کہا کہ "اچھی لگ رہی ہوں" اور پھر اُنہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ "کیا میں شادی کرلوں؟"
اس سوال کے جواب میں شردھا کپور کی پوسٹ پر تبصروں کا رش لگ گیا، کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے سوال کے دلچسپ جواب دیے۔
ایک مداح نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو آپ کے گھر رشتہ لیکر بھیجنا چاہتا ہوں جبکہ کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ آپ آدتیہ رائے کپور سے شادی کرنا۔
پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے شردھا کپور کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ آپ شادی کرکے ہمارا دل نہیں توڑیں۔
واضح رہے کہ شردھا کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'استری ٹو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں اُن کے ساتھ راج کمار راؤ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'استری ٹو' کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ فلم 31 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔