پنجاب کے ایک اور حلقے میں انتخابی عمل منسوخ کردیا گیا

حلقہ پی پی 266 میں انتخابات امیدوار کے انتقال کے باعث مؤخر کیے گئے، شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 04, 2024
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے ایک اور حلقے میں انتخابی عمل منسوخ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان میں انتخابی عمل منسوخ کیا گیا ہے۔ آر او کی جانب سے صوبائی حلقے میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن مؤخر کیا گیا۔ پی پی 266 میں عام انتخابات کے بعد الیکشن کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

حلقے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں