ایک بارش سے ثابت ہوگیا شہر پر کراچی دشمن حکومت کا قبضہ ہے خالد مقبول

پندرہ سال سے قابض پی پی حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کنوینئر ایم کیو ایم


ویب ڈیسک February 04, 2024
پندرہ سال سے قابض پی پی حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کنوینئر ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی چیخ چیخ کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں سندھ حکومت صرف پیپلزپارٹی کی نگرانی کررہی ہے، مرتضی وہاب جھرلو الیکشن کے بعد مئیر کراچی منتخب ہوئے، 15 سال سے یہ لوگ سندھ میں مسلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بارش نے پورے سسٹم کو بے نقاب کردیا، بارش کے بعد کراچی چلا کر بول رہا تھا کہ کراچی پر دشمنوں کی حکومت ہے، پندرہ سال سے قابض حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی پر میئر مرتضی وہاب قابض ہیں اور پیپلز پارٹی کا ایوانوں پر قبضہ ہے، اسے بائیس ہزارارب روپے وفاق سے ملے، کل بارش میں پندرہ سے بیس منٹ کا سفر تین گھنٹوں میں طے کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں