حمزہ علی عباسی کی فلموں میں ’آئٹم نمبر‘ گانوں پر شدید تنقید
میں ’آئٹم نمبر‘ گانے کی کبھی حمایت نہیں کرتا، یہ نازیبا الفاظ اور نازیبا لباس کے ساتھ ہوتا ہے، اداکار
پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ فلموں کے اندر 'آئٹم نمبر' کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر کے ساتھ میزبان مومن علی منشی کے ایک پروگرام میں اظہار خیالات کررہے ہیں۔
پروگرام میں اداکار واضح الفاظ میں یہ بیان دیتے ہیں کہ وہ 'آئٹم نمبر' کی کبھی حمایت نہیں کرتے کیوں کہ یہ نازیبا الفاظ اور نازیبا لباس کے ساتھ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے اپنے اطمینان کیلئے ولگر، سیکسی اور ہاٹ جیسے الفاظ بنالیے ہیں جبکہ آرٹ میں ایسی کوئی لائن نہیں ہوتی ہے۔
اس موقع پر ہانیہ عامر نے حمزہ علی عباسی کی تائید کی اور کہا کہ 'آئٹم نمبر' میں کوئی مخصوص پیغام نہیں ہوتا اور ہمیں اس موضوع پر گفتگو کرنی چاہئے۔