پی ٹی آئی کی راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد
تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، اس سے شہر کا امن متاثر ہوسکتا ہے، ڈپٹی کمشنر
پاکستان تحریک انصاف کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کشمنر حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، اس سے شہر کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔
این اے 56 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض نے درخواست مسترد کیے جانے پر کہا ہے کہ یہ عوام سے خوف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی لیاقت باغ میں جلسے کر چکی ہیں۔
شہریار ریاض کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو تحریک انصاف کے تمام امیدوار انتخابی ریلی نکالیں گے جو پورے شہر کا چکر لگائے گی۔