خاتون رپورٹر نے مچھر بھگانے کیلئے خود کو ہی تھپڑ جڑ دیا

اس حرکت کے بعد خاتون رپورٹر اتنی شرمندہ ہوئیں کہ وہ فوراً ہی کیمرے کی اسکرین سے فرار ہوگئیں

[فائل-فوٹو]

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک آسٹریلوی رپورٹر کو لائیو نشریات کے دوران ایک مچھر بھگانے کے لیے خود کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں اینڈریا کروتھرز نامی رپورٹر برسبین میں آئے حالیہ سیلاب کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

وہ لائیو آن ایئر تھیں جب ایک مچھر ان کی ناک پر آکر بیٹھا۔ یہ اتنا اچانک تھا کہ انہوں نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے بھگانے کیلئے اپنے منہ پر ہی تھپڑ جڑ دیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Andrea Crothers (@abcrothers)






اس حرکت پر خاتون رپورٹر اتنی شرمندہ ہوئیں کہ وہ فوراً ہی کیمرے کی اسکرین سے فرار ہوگئیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس مزاحیہ ویڈیو کو شیئر کیا۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس سے صارفین میں ہنسی اور تفریح کی لہردوڑگئی۔ ایک صارف نےلکھا کہ یہ واقعی بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں اسے 5 بار دیکھنے کے بعد بھی ابھی تک ہنس رہا ہوں۔
Load Next Story