ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

مسئلہ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے، نگران وزیراعظم

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شریک ہیں۔


لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ آج کے دن ہم گزشتہ 76 برسوں میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Load Next Story