اگر انسان مخصوص لباس کے بغیر خلا میں چلا جائے تو کیا ہوگا

پانچ سیکنڈز کے اندر اندر آنکھوں، جِلد اور منہ میں نمی بخارات بننا شروع ہو جائے گی

[فائل-فوٹو]

کبھی آپ نے سوچا کہ خلا میں جانے کیلئے مخصوص لباس (space suit) کے بغیر خلا جانے سے انسان کے ساتھ کیا ہوگا؟ ایک حالیہ ویڈیو میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو DG EYE نامی یوٹیوب چینل نے بنائی ہے اور اس میں بالکل واضح کیا گیا ہے کہ اگر انسان سے اس کا خلائی لباس چھین کر اسے خلا میں 'پھینک' دیا جائے تو کیا ہوگا۔




ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی چند سیکنڈز میں انسانی جسم میں گیسیں پھیلنا شروع ہو جائے گی جس سے پھیپھڑوں کی بافتیں پھٹ جائیں گی۔ اس کے علاوہ پانچ سیکنڈز کے اندر اندر آنکھوں، جِلد اور منہ میں نمی بخارات بننا شروع ہو جائے گی اور جسم میں خون میں پانی کی طرح ابلنے لگے گا۔

ویڈیو میں دیکھنے والے دیکھ سکتے ہیں کہ جِلد لچکدار اور دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے سوجھتی اور بڑی ہوتی جاتی ہے لیکن آخر کار ان سب کے بعد دل کی رفتار سست ہو کر رک جاتی ہے اور انسان دم گھٹنے سے مر جاتا ہے۔
Load Next Story