راولپنڈی میں الیکشن ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ چوہدری نثار کے حامیوں کے خلاف درج

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2024
پولیس نے الیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا—فائل:فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں این اے- 53 اور پی پی-10 کی انتخابی مہم چلانے والے کارکن کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔

الیکشن ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن تنویر حسین کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ چکری میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں کروڑ کا رہائشی ہوں اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی یونین کونسل پڑیال میں انتخابی چلا رہا ہوں۔

تنویر حسین نے مؤقف اپنایا کہ مخالفین سابق نائب ناظم اور دیگر کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہے، جو مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے پر دھمکیاں دیتے ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ میں گھر موجود تھا کہ مخالفین گھر میں آئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اشتعال دلاتے رہے کہ مزید مارو تاکہ یہ یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کی انتخانبی مہم نہ چلائے اور اہل محلہ اور گھر والوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر سے انتخابی مہم کے لیے جمع مسلم لیگ (ن) کا سامان بینرز وغیرہ اور ایک گیس سلینڈر بھی اٹھا کر لے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکن نے کہا کہ مخالفین سے ذاتی اور سیاسی مخالفت ہے جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں لہٰذا قانونی کارروائی کرکے میرا سامان برآمد کرایا جائے۔

چکری پولیس نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C کے تحت دھمکیاں دینے، چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں