تاجر بھتہ خوروں کیخلاف شکایات لازمی درج کرائیں ایڈیشنل آئی جی

انجمن تاجران کے 14 رکنی وفد کی پولیس حکام سے ملاقات میں مسائل پر تبادلہ خیال

انجمن تاجران کے 14 رکنی وفد کی پولیس حکام سے ملاقات میں مسائل پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: سندھ پولیس

آل کراچی انجمن تاجران کے وفد نے ہارون چاند کی سربراہی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے مرکزی پولیس دفتر میں ملاقات کی اور شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔


اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ ، ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان بھی موجود تھے، غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور اس حوالے سے ضروری ہے کہ تاجر برادری پولیس سے تعاون یقینی بنائے، انھوں نے کھا کہ بھتے کی پرچیوں اور بھتہ خوروں کے خلاف مددگار15اور متعلقہ تھانوں میں شکایات درج کرائی جائیں تاکہ ہر سطح پر تحفظ کے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

انٹیلی جینس کو تھانوں کی سطح پر مربوط اور موثر بناتے ہوئے رمضان المبارک میں ممکنہ منصوبہ بندی پر عملدرآمد کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے جلد ہی ڈویژن کی سطح پر موٹر سائیکل گشت کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیکیورٹی اقدامات کو مزید ٹھوس اور موثر بنانا ہے انھوں نے تاجر برادری کے مسائل اور مشکلات کے ازالے کیلیے سب انسپکٹر غوث کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story