کراچی کے عوام موقع دیں 5 سال میں شہر بدل دیں گے بلاول بھٹو

وفاق میں اپنی حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے اور شہری کو حق کے مطابق بھرپور نمائندگی دیں گے، خطاب

فوٹو پیپلزپارٹی ایکس اکاؤنٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہر قائد کے لوگوں نے اگر ہمیں 20 (قومی اسمبلی) کی نشستیں جتوا دیں تو پانچ سال کے اندر کراچی کا نقشہ بدل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج کراچی میں موجود رہے اور وہ ریلی کی صورت میں مختلف علاقوں میں گئے جہاں انہوں نے عوام و کارکنان سے خطاب کیا۔

کیماڑی میں کے پی ٹی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 'اگر کراچی کے عوام میرے نمائندے منتخب کرائیں گے، پھر بلدیات کے بعد صوبائی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگی، آپ کے ووٹ سے وفاقی حکومت بھی ہمارے ہاتھ میں ہوگئی'۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ لوگ کراچی کی 20 نشستیں پیپلز پارٹی کو دلوا دیں پھر ہم پانچ سال میں کراچی کا نقشہ بدل دیں گے، ہم وفاق میں اپنی حکومت بنا کر کراچی میں تاریخی کام کریں گے اور ہر جگہ شہر کی نمائندگی ویسے ہی ہوگی جیسے اس کا حق ہے'۔
Load Next Story