اکشے کمار نے گانے ’شمبھو‘ کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ہندو مت کے گیت کو گانے کیلئے اکشے کمار کا ساتھ سدھیر یدھونشی اور وکرم منٹروز نے دیا ہے


ویب ڈیسک February 05, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے گانے 'شمبھو' کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

ہندو مت کے گیت کو گانے کیلئے اکشے کمار کا ساتھ سدھیر یدھونشی اور وکرم منٹروز نے دیا ہے اور اسے ٹائم میوزک کی جانب سے ریلیز کیا گیا ہے۔

'شمبھو' کو ہندو تہوار 'مہا شیواتری' سے ٹھیک ایک ماہ قبل ریلیز کیا گیا ہے تاکہ تہوار کے دوران لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔



نئے گانے میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا ہے بلکہ اس میں توانائی سے بھرپور پرفارمنس نے اسے زیادہ پرزور بنا دیا ہے۔

دوسری جانب نے اکشے کمار نے گانے کی ریلیز پر کہا ہے کہ 'شمبھو' ان کے دل کی گہرائیوں میں ایک لمبے عرصے سے موجود تھا، جسے اب زبان ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں