امریکا کا مشرق وسطیٰ میں ایران کے حامی گروپوں پر مزید حملوں کا عندیہ

جب ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکا جواب دے گا، عہدیدار وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک February 05, 2024
فوٹو: رائٹز

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حامی گروپوں پر مزید حملوں کا عندیہ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوئزر نے واضح کیا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کے حامی مسلح گروپوں پر مزید فضائی حملے کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی عہدیدار کی جانب سے مذکورہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دو روز قبل امریکا نے عرق، شام اور یمن میں تہران کے حامی گروپوں پر فضائی حملے کیے جس کے باعث 40 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں۔ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے یمنب میں حوثی کے ٹھکانوں پر 36 حملے کیے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ''این بی سی'' کو بتایا کہ "ہم اضافی حملے اور اضافی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکہ جواب دے گا۔

نجی چینل پر انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ 2 فروری کو کیے جانے والے حملے ہمارے ردعمل کا آغاز ہے اختتام نہیں اور مزید اقدامات (حملے) ہوں گے، بعض حملے دیکھے گئے، لیکن کچھ شاید نظر نہیں آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں