سندھ میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا خدشہ ہے وزارت داخلہ

کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، حکومت سندھ کو خط


Staff Reporter June 05, 2014
مذہبی، عوامی مقامات، سرکاری عمارات اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں صوبہ سندھ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارسال کیے گئے خط میں صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اہم مذہبی مقامات، سرکاری عمارات و دفاتر، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ صوبائی حکومت سیکیورٹی سخت کرکے ایمرجنسی پلان مرتب کرے، اس ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے و الے اداروںکو ہدایت کردی ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں