شمالی وزیرستان میں مقابلہ دہشت گردوں کا سرغنہ ایوب منصور ساتھی سمیت ہلاک

ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا و دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

(فوٹو : انٹرنیٹ)

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا سرغنہ ایوب اللہ منصور ایک ساتھی سمیت مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں دہشت گردوں کے سرغنہ ایوب اللہ منصور سمیت دو دہشت گردوں جہنم واصل ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا ہے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
Load Next Story