آسٹریلیا نے بالز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی

ویسٹ انڈیز کیخلاف 6.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا


ویب ڈیسک February 06, 2024
ویسٹ انڈیز کیخلاف 6.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا (فوٹو: کرک انفو)

آسٹریلیا نے ون ڈے کی تاریخ میں بالز کے اعبتار سے سب سے بڑی فتح سمیٹ لی۔

کینبرا میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 24.1 اوورز میں 86 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، محض تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک ایتھنیز 32، کیسی کارٹی 10 جبکہ روسٹن چیس 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: کوویڈ-19 کے باوجود جوش انگلس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

کینگروز کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے 87 رنز کا ہدف محض 6.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، (259) بالز کے اعتبار سے جیت کینگروز کی ابتک کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔