محسن نقوی پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3 سال اعتماد کا اظہار کیا


ویب ڈیسک February 06, 2024
بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3 سال اعتماد کا اظہار کیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیا آئینی چیئرمین مل گیا، محسن نقوی بلامقابلہ پی سی بی کے سربراہ منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بورڈ آف گورنرز کے 10 ارکان نے محسن نقوی پر اگلے 3 سال کیلئے اعتماد کا اظہار کردیا۔

آئین 2014 کے تحت بننے والے بورڈ آف گورنرز کیلئے پیٹرن پی سی بی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی طرف سے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کی نامزدگی ہوئی تھی۔

دوسرے ارکان میں 4 ریجنز آزاد جموں کمشیر، لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی اور بہاولپور شامل ہیں۔ 4 محکموں پی ٹی وی، اسٹیٹ بنک، سوئی گیس اور غنی گلاس کے نمائندے بھی اس بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی گورننگ بورڈ تشکیل، محسن نقوی شامل

سیکرٹری وزات بین الصوبائی رابطہ بھی اس بورڈ آف گورنرز میں ہیں تاہم ان کوووٹ دینے کا حق نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری

چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نے محسن نقوی کی کامیابی کا اعلان کیا، رمیز راجہ کی رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹیوں نے چلائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد محسن نقوی کو پاکستان سپر لیگ اور قومی ٹیم کی بہتری کیلئے کئی اہم فیصلوں کا چینلج درپیش ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |