عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم مقامی مارکیٹ میں اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ


Staff Reporter February 06, 2024
(فوٹو : فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2048ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 215100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کے اضافے سے 184413 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں