بھارت میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکا11 افراد ہلاک اور80 زخمی

دھماکے کے بعد فیکٹری میں فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے

بھارت میں دھماکے کے بعد فیکٹری میں فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد 11 ہوگئی جب کہ 80 زخمی ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 300 سے زائد ملازمین موجود تھے اور فیکٹری میں بڑی تعداد میں پٹاخے اور آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اٹھی تھیں۔ دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ چاروں اطراف سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
Load Next Story