فراڈیوں کو دوبارہ آنے نہیں دینا انہوں نے پاکستان کا ستیاناس کیا ہے نوازشریف
ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں، ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہر نکلنا اور ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، قائد (ن) لیگ
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو آج پورے پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوتا اور ملک میں ترقی ہوتی اس لیے اب فراڈیوں کو دوبارہ آنے نہیں دینا انہوں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے۔
قصور کے علاقے کھڈیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن 8 کو ہیں لیکن آج یہاں جشن کا سماں ہے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام کا پہاڑ ہے، سفید داڑھی والا بھی یوتھ ہے اور ہم سب یوتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، اس کی سمجھ مجھے آرہی ہے اور یہاں جو جذبہ موجود ہے اس کی بھی سمجھ ہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ کھڈیاں کی تقدیر بدلنے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 9 کے بعد تو آئیں گے لیکن یہ بتا کر جائیں کے کھڈیاں اور کوٹ رادھاکشن کو کیا دے کر جا رہے ہوں اور ان کو کچھ دیے بغیر جانے نہیں دینا اور یہاں کی تقدیر بدل جانی چاہیے۔
نواز شریف نے کہا کہ میری حکومت ختم نہیں کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا اور یہ بات میں یقین سے کہہ رہا ہے اور دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کا دورہ جاری رہتا تو پورے ملک میں کوئی بے روزگار نہیں رہتا، یہ بات کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی کے عوام بھی سن لیں۔
'پاکستان کو ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہر نکلنا ہے'
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت ٹھوکرے کھائی ہیں لیکن ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہرنکلنا، پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ہم نے پھر ایشین ٹائیگر بننا ہے، میرے سامنے بڑے کام کے لوگ بیٹھےہوئے ہیں، ان سے کام لو اور اس جذبے کو پاکستان کے لیے استعمال کرو، یہ جذبہ پاکستان میں انقلاب پیدا کرے گا اور پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ شہباز شریف وعدہ کریں کہ کھڈیاں کی سڑکیں پیرس کی سڑکوں کو مات کرے، راستہ کسی موٹروے سے کم نہیں ہونا چاہیے، کھڈیاں کا کیا قصور ہے کہ یہاں یونیورسٹی نہیں ہوسکتی، ان نوجوانوں کو یونیورسٹی ملنی چاہیے اور قصور کو بھی یونیورسٹی ملنی چاہیے، ان نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ اور بہترین کمپیوٹر ہونا چاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں اسٹیڈیم نہیں ہے تو خوب صور اسٹیڈیم بننا چاہیے، کوٹ رادھا کشن کو بھی یہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں، ملک رشید میرے پرانے ساتھی ہیں اور ہر مشکل دور میں میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ان کو وہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں جو یہ کوٹ رادھا کشن کے لیے چاہتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ دو دن بعد جو سورج طلوع ہونے والا ہے، ان شااللہ وہ پاکستان کے لیے خوش حالی لے کر آرہا ہے، نواز شریف کے دور میں پاکستان میں خوش حالی تھی، یہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم لوڈ شیڈنگ ختم کرنے، موٹر ویز بنانے، لوگوں کو سستی گیس اور سستی بجلی دینے، ہم دہشت گردی ختم کرنے میں مصروف تھے، ہم کسانوں کو آسانیاں دینے میں مصروف تھے، ہمارے دور میں 8 لاکھ روپے میں ٹریکٹر ملتا تھا اور آج 38 لاکھ روپے کا ملتا ہے تو کس کا دور اچھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسانوں کو سولر پینل بنا کر دینا ہے تاکہ ٹیوب ویل سولر پینل پر چلے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیں گے، لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ ان شااللہ ان کو ہنر بھی سکھائیں گے اور باعزت روزگار بھی دیں گے۔
'وہ 50 لاکھ گھر کہاں گئے'
قائد مسلم لیگ (ن) نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے کہا تھا 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو کوئی گھر ملا، کہاں گئے وہ 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں، کسی کو بھی نوکری نہیں ملی، ایک بلین ٹری کا منصوبہ کہاں گیا، وہ کھو کھاتے میں پڑ گئے اور پاکستان کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ 350 ڈیمز کہاں گئے، کہیں ایک بھی ڈیم نظر آتا ہے، مرغیاں، انڈے، کٹے کہاں گئے، یہ سب فراڈ تھا، آج کل اتنی مہنگائی ہوگئی ہے جبکہ ہمارے زمانے میں 10 روپے میں ایک کلو سبزی ملتی تھی، 5 لاکھ روپے تک کاریں ملتی تھیں جبکہ آج 25 سے 30 لاکھ روپے کی ہوگئی ہیں، موٹرسائیکل 70 ہزار میں ملتا تھااور آج ڈھائی لاکھ روپے کا ملتا ہے۔
'پاکستان کی دوبارہ تعمیر کریں گے'
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک تولہ سونا 50 ہزار روپے میں ملتا تھا اور آج کتنے کا ہے، پاکستان میں یہ ناانصافی نہیں چاہیے، فراڈ لوگ تھے، ان فراڈیوں کو پاکستان میں دوبارہ آنے نہیں دینا، انہوں نے پاکستان کا ستیاناس کیا ہے، ہم ان شااللہ پاکستان کو دوبارہ اپنی ڈگر پر لائیں گے اور اس ملک کی دوبارہ تعمیر کریں گے اور نواجوان ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لکھ کر دوکہ قصور، کھڈیاں، کوٹ رادھا کشن اور پورے علاقے میں یونیورسٹی، دانش اسکول، بہترین ہسپتال بنائیں گے، اس میں کتنا خرچہ آئے گا 20 ارب روپے ہوگا عوام کے لیے 20 ارب قربان ہے اور یہ جذبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا پیغام دے رہا ہے اور اس کا پیش خیمہ ہے، اسی جگہ پر اسٹیڈیم بنا کر دیں گے، جب اسٹیڈیم بنے گا تو شہباز شریف کے ساتھ میں خود افتتاح کرنے آؤں گا، کرکٹ کا میچ کھیلیں گے اور میں اوپننگ بیٹر کے طور پر کھیلوں گا۔
نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی 4 روپے کی تھی جبکہ آج کل 20 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے، آج ہماری مہم کا آخری جلسہ ہے اور کھڈیاں میں ہوا ہے۔
۔