کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مقتول کی شناخت 40 سالہ سہیل احمد کے نام سے کی گئی جو اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا


Staff Reporter February 06, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں تاج لسی کے قریب موٹر سائیکل سوار سفاک ڈاکوؤں نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ سہیل احمد کے نام سے کی گئی۔

مومن آباد پولیس کے مطابق مقتول آٹو الیکٹریشن کی دکان پر اپنی موٹر سائیکل کا کام کرا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آگئے اور انہوں ںے اس سے لوٹ مار شروع کردی۔

مقتول نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گولی سینے پر لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں، مقتول اورنگی ٹاؤن مومن آباد کا ہی رہائشی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں